واٹس ایپ کا دلچسپ فیچر متعارف

واٹس ایپ کا دلچسپ فیچر متعارف

دنیا بھر میں مقبول میسجنگ کے پلیٹ فارم واٹس ایپ نے 3 ڈی اوتارز متعارف کروا دیے جو پروفائل پکچرز کے لیے اور چیٹ کے دوران استعمال کیے جاسکیں گے۔

میٹا نے چند ماہ پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ واٹس ایپ کے لیے اوتار کے فیچرز پر کام کر رہا ہے، اب یہ فیچر لانچ کردیا گیا ہے جو جلد تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ یہ آپ کی ڈیجیٹل تصویر ہوگی جو پروفائل پکچر پر استعمال کی جاسکے گی، جبکہ چیٹ کے دوران بھی اسے استعمال کیا جاسکے گا۔

چیٹ کے درمیان استعمال کے لیے یہ اسٹیکر پیک کی صورت میں دستیاب ہوگا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیچر میں پہلے سے 36 اوتار موجود ہیں جبکہ آپ اپنی پسند کا اوتار بھی بنا سکیں گے۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Gas Station - 18 سالہ نوجوان نے گاڑی پیٹرول پمپ سے ٹکرا دی، خوفناک آگ بھڑک اٹھی Previous post Gas Station – 18 سالہ نوجوان نے گاڑی پیٹرول پمپ سے ٹکرا دی، خوفناک آگ بھڑک اٹھی
پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پہلے روزکا کھیل ختم Next post پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پہلے روزکا کھیل ختم
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com