whatsapp واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی

whatsapp واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی

سانس فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی۔

واٹس ایپ کی جانب سے حالیہ دنوں میں متعدد نئے فیچر متعارف کروائے گئے ہیں جس کا مقصد صارفین کا ایپ پر اعتماد برقرار رکھنا اور دیگر ایپس کے مقابلے میں سبقت لے جانا بھی شامل ہے۔

رواں ماہ کے اوائل میں واٹس ایپ کی جانب سے ’ڈسکشن گروپ‘ فیچر متعارف کروایا گیا تھا۔

واٹس ایپ کی ہرسرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق ’واٹس ایپ نے غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے اپنے میسج کو چیٹ ونڈو میں واپس لانے کا فیچر متعارف کروائے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ یہ فیچر رواں ماہ کے اوائل میں متعارف کروایا گیا تھا لیکن یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں تھا تاہم اب یہ فیچر اینڈرائیڈ، آئی او ایس، ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

اگر غلطی سے صارفین پیغام کو ڈیلیٹ فار  ایوری ون کی بجائے ڈیلیٹ فار می کردیتے ہیں جس سے پیغام ہمیشہ کے لیے حذف ہوجاتا ہے اور جس کو میسج غلطی سے گیا ہوتا ہے وہ پڑھ لیتا ہے لیکن اب نئے فیچر نے صارفین کی یہ پریشانی ختم کردی ہے کیونکہ آپ اس میسج کو دوبارہ ’انڈو‘ کرکے واپس لاسکتے ہیں۔‘

میسج ‘ڈیلیٹ فار می’ کرتے ہی  آپ کی نظروں کے سامنے ان ڈو  کا آپشن آئے گا، ان ڈو پر کلک کرنے پر ڈیلیٹ میسج واپس اسکرین پر نمودار ہوجائے گا لیکن خیال ہے اس کے لیے آپ کے پاس چند سیکنڈز ہی موجود ہوں گے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے ایپلی کیشن میں پول بنانے سے متعلق فیچر بھی متعارف کروایا جائے گا۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ary digital habs last episode Previous post ary digital habs last episode
Next post imran khan pti Seat Adjustment with Q-league Pervez Elahi will Surprise all-Makhdoom Shahab ud din
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com