shahid kapoor mira rajput شاہد کپور کی اہلیہ نے دیور کو ’تھپڑ‘ مار دیا

shahid kapoor mira rajput شاہد کپور کی اہلیہ نے دیور کو ’تھپڑ‘ مار دیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے دیور و اداکار ایشان کھتر کو تھپڑ ماردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شاہد کپور نے ایک ریل شیئر کی جس میں اداکار، ان کے بھائی ایشان کھتر اور اہلیہ میرا راجپوت، عامر خان، سیف علی خان، اکشے کھنہ، پریتی زنٹا کی فلم ’دل چاہتا ہے‘ کے سین کی نقل کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے ایشان بھابھی سے کسی بات پر بحث کررہے ہیں پھر شاہد بھائی کو ’میرا‘ سے بات کرنے پر اکساتے ہیں جس کے بعد وہ انہیں غصے میں آکر انہیں تھپڑ ماردیتی ہیں۔

جب ایشان کو وہ تھپڑ لگاتی ہیں بعد میں سب مسکرانے لگ جاتے ہیں۔

شاہد کپور کی اس انسٹاگرام ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ ’دل چاہتا ہے‘ کے ری میک میں آپ تینوں آجائیں، دوسرے صاف نے لکھا کہ یہ جوڑی فلم میں آگئی تو اچھی لگے گی۔‘

واضح رہے کہ فلم ’دل چاہتا ہے‘ کے سین میں سچترا پلائی نے سیف علی خان کو تھپڑ لگایا تھا جس کی نقل شاہد کپور، میرا راجپوت اور ایشان کھتر نے کی ہے۔

فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں عامر خان، سیف علی خان، اکشے کھنہ، پریتی زنٹا اور سونالی کُلکرنی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

روبوٹ Previous post روبوٹ اب جینز کی پینٹیں بھی سلائی کریں گے
Next post How Moroccon Football Player Achraf Hakimi Married to Hiba Abouk
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com