
افغانستان کے اسکول میں کمسن بچی کی تیزی سے ’اے بی سی‘ سنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے دیکھ کر اداکارہ روینہ ٹنڈن بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ننھی افغان بچی نے ایک ہی سانس میں پوری اے بی سی ڈی سنادی، ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا گیا اور اب تک اسے ہزاروں ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔
ننھی بچی کو اے بی سی سنانے پر ان کے ٹیچر نے بھی شاباش دی اور کلاس میں موجود دیگر بچے بھی ننھی بچی کی تالیاں بجاتے ہوئے حوصلہ افزائی کرتے رہے۔
روینہ ٹنڈن سمیت سوشل میڈیا صارفین بھی ننھی افغان بچی کی تعلیم سے لگن کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔
The cutest thing on my twitter line today !
— Raveena Tandon (@TandonRaveena) December 8, 2022
اداکارہ نے ویڈیو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج میری ٹوئٹر لائن پر سب سے پیاری چیز یہ ویڈیو ہے۔‘
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ ’بہت ہی پیاری بچی ہے۔‘ ایک صارف نے لکھا کہ ’امید اور دعا کرتا ہوں کہ بچی کے ساتھ معاشرے میں اچھا سلوک کیا جائے گا اور اسے تعلیم کا بنیادی حق فراہم کیا جائے گا۔‘