سائنسی نمائش کے دوران میزائل پھٹنے سے کئی طلبا زخمی

سائنسی نمائش کے دوران میزائل پھٹنے سے کئی طلبا زخمی

جھارکھنڈ: بھارت کے ایک کالج میں طلبا کو میزائل بنانے کا تجربہ کرنا مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جھارکھنڈ کے ایک کالج میں سائنس پروجیکٹ کی نمائش منعقد کی گئی، جس میں کئی طلبا نے حصہ لیا۔

ایک طلبہ نے میزائل کا ماڈل تیار کیا  جسے نمائش میں پیش کیا گیا لیکن بدقسمتی سے نمائش کے دوران وہ پھٹ گیا جس سے کئی طلبا زخمی ہوگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ طالب علم میزائل کے ماڈل کو نمائش کے لیے تیار کررہے تھے لیکن ایک چھوٹی سے غلطی سے وہ میزائل پھٹ جاتا ہے۔

کالج پروفیسر کے مطابق اس حادثے میں تقریباً 11 طالب علم زخمی ہوئے ہیں لیکن کسی کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Ananya Panday - اننیا پانڈے کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ: سوشل میڈیا صارفین بے یقینی کی کیفیت میں Previous post Ananya Panday – اننیا پانڈے کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ: سوشل میڈیا صارفین بے یقینی کی کیفیت میں
کراچی کا وہ مقام جہاں ٹائپ رائٹر کے بغیر کام ادھورے ہیں - Next post کراچی کا وہ مقام جہاں ٹائپ رائٹر کے بغیر کام ادھورے ہیں –
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com