
ممبئی: مہراشتر کے شہر پوائی میں ایک بزرگ شخص بس کے نیچے آنے کے بعد معجزاتی طور پر زندہ بچ گیا۔
یہ واقعہ بھارت کی ریاست ممبئی کے پوائی میں پیش آیا جہاں ایک بزرگ شخص بس کے نیچے آنے کے بعد زندہ باہر آگیا جس کی ویڈیو کیمرے کی آنکھ نے قید کرلی۔
ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ایک تنگ جگہ پر ٹریفک ہے اور بہت سی گاڑیاں اس جگہ پر موجود ہے، وہی ایک مسافر بس کے قریب سے ایک بزرگ شخص بھی گزرنے کی کوشش کرتا ہے، ڈرائیور کو وہ شخص نظر نہیں آتا جس کی وجہ سے وہ گاڑی کے نیچے آجاتا ہے۔
#WATCH | Elderly man’s close shave in Powai area of Mumbai. The incident was captured on a CCTV camera.
(Source: viral video) pic.twitter.com/50LV4N2Pvk
— ANI (@ANI) December 15, 2022
ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ آس پاس کے لوگ جب یہ منظر دیکھتے ہیں تو بس ڈرائیور کو آواز دیتے ہیں، ڈرائیور ہنگامی صورتحال دیکھتے ہوئے بس روکتا ہے اور لوگ یہ سمجھتے کو وہ بزرگ شخص کو حادثہ پیش آگیا ہے۔
لیکن بس روکنے کے چند منٹ بعد ہی وہ شخص باہر آتا ہے، اور ڈرائیور کے پاس جاتا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے کی اب تک پولیس میں مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔