کترینہ کیف کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

کترینہ کیف شوہر کو کون سی ویڈیوز شیئر کرنے سے منع کرتی ہیں؟

ممبئی: بالی وڈ کی ’باربی ڈول‘ کترینہ کیف شوہر وکی کوشل کو سوشل میڈیا پر کس طرح کی ویڈیوز شیئر کرنے سے روکتی ہیں؟

وکی کوشل نے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ کرسی پر بیٹھ کر ’کیا بات ہے‘ گانے پر جھوم رہے ہیں۔

دراصل یہ گانا وکی کوشل کی رواں ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’گووندا نام میرا‘ کا ہے۔ فلم میں وہ رنبیر کپور اور ورن دھون کے ہمراہ مرکزی کردار نبھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وکی کوشل نے کترینہ کیف سے متعلق اہم بات بتا دی

ویڈیو کے کیپشن میں اداکار نے لکھا: ’میری اہلیہ منع کرتی ہیں کہ ایسی ویڈیوز نہ ڈالو مگر میں تو عادت سے مجبور ہوں۔‘

وکی کوشل نے کہا کہ امید ہے وہ ایک دن ضرور کہیں گی ’کیا بات ہے۔‘

فلم ’گووندا نام میرا‘ ایک مزاحیہ تھرلر فلم ہے جس کے مصنف اور ہدایت کار ششانک کھیتان جبکہ پروڈیوسر کرن جوہر، اپوروا مہتا اور ششانک کھیتان ہیں۔ فلم دھرما پروڈکشن کے بینر کے تلے ریلیز ہوگی۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

روس چین Previous post روس اور چین کے درمیان تجارت نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے
Voting for third phase underway in tight security Next post ‏آزاد کشمیر: تیسرے مرحلے کے لئے سخت سکیورٹی میں ووٹنگ جاری‏
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com