
بالی وڈ کے اداکار وکی کوشل نے کترینہ کیف سے شادی کرنے کے بارے میں حالیہ انٹرویو میں اپنے والدین کے ردِ عمل کا انکشاف کیا ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران وکی کوشل نے بتایا کہ جب میں نے اپنے والد شام اور والدہ وینا کوشل کو کترینہ سے شادی کرنے کے بارے میں بتایا تو وہ میرے اس فیصلے سے بہت خوش تھے۔
وکی نے بتایا کہ میرے والدین کترینہ کو پسند کرتے تھے اور اس سے بے حد پیار کرتے تھے اسلئے وہ میری شادی کا سن کر بہت ہی زیادہ خوش تھے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ جب ہمارے دل میں کسی کیلئے برائی نہیں ہوتی صرف اچھائی ہوتی ہے تو پھر ہمیشہ ہمارے کام آسان ہوجاتے ہیں۔
وکی کوشل نے بتایا کہ کترینہ کیف میری پہلی محبت ہے، اور اپنی پہلی ہی محبت سے شادی ہونے کا ایک خاص احساس میرے دل میں ہے۔
اداکار نے شادی کے بعد کترینہ کے ساتھ اپنی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ میری زندگی اور بھی بہت خوبصورت ہوگئی ہے، میں کترینہ کے ساتھ اپنی زندگی کے بہترین دن گزار رہا ہوں۔
وکی کا کہنا تھا کہ کترینہ کے ساتھ زندگی گزارنا میرے لیے ایک بہت ہی خوبصورت احساس ہے۔