کیا عمرہ ویزے کی مدت میں توسیع ممکن ہے؟ umrah visa saudi arabia

کیا عمرہ ویزے کی مدت میں توسیع ممکن ہے؟ umrah visa saudi arabia

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ 90 دن کے لیے جاری کیے جانے والے عمرہ ویزہ کی مدت میں توسیع نہیں کی جا سکتی۔

تفصیلات کے مطابق عمرہ ویزے کے حوالے سے وزارت حج و عمرہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ عمرہ ویزے کی مدت نوّے روز ہوتی ہے۔

مذکورہ مدت کے دوران عمرہ ویزہ ہولڈر مملکت میں قیام کرنے کا اہل ہوتا ہے، تاہم اس مدت میں مزید توسیع نہیں کرائی جا سکتی۔

عاجل نیوز کے مطابق وزارت حج و عمرہ کے ٹوئٹر پر ایک سوال میں دریافت کیا گیا کہ ’دو برس کے بچے کو اپنے ہمراہ عمرے کے لیے لے جا سکتے ہیں؟‘‘

جواب میں کہا گیا کہ عمرہ پرمٹ کے لیے کم از کم عمر کی حد 5 برس متعین کی گئی ہے، تاہم چھوٹے بچے اپنے والدین کے ہمراہ مسجد الحرام آ سکتے ہیں۔

وزارت حج و عمرہ کے مطابق اندرون مملکت سے عمرہ کے لیے آنے والوں کے پرمٹ کے لیے عمر کی کم از کم حد 5 برس مقرر کی گئی ہے، تاہم اس سے کم عمر کے بچے اپنے والدین کے ہمراہ بغیر پرمٹ مسجد الحرام آ سکتے ہیں۔

وزارت کے مطابق پرمٹ کے حصول سے قبل اس بات کی یقین دہانی کی جائے کہ عمرہ زائر کرونا میں مبتلا نہ ہو، نہ ہی مکہ مکرمہ آنے سے قبل وہ کرونا میں مبتلا کسی شخص سے ملا نہ ہو۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

روس اور ایران کس طرف بڑھ رہے ہیں؟ امریکا نے نیا دعویٰ‌ کر دیا Russia Iran full defence partnership Previous post روس اور ایران کس طرف بڑھ رہے ہیں؟ امریکا نے نیا دعویٰ‌ کر دیا Russia Iran full defence partnership
خامنہ ای کی بھانجی کو 3 سال قید کی سزا ہو گئی khameneis niece sentenced to 3 years Next post خامنہ ای کی بھانجی کو 3 سال قید کی سزا ہو گئی khameneis niece sentenced to 3 years
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com