توانائی تنصیبات پر روسی حملے کے بعد یوکرین کی عالمی برادری سے مدد کی اپیل

توانائی تنصیبات پر روسی حملے کے بعد یوکرین کی عالمی برادری سے مدد کی اپیل

کیف: بندگاہ پر قائم توانائی تنصیبات روسی حملے میں تباہ ہونے کے بعد یوکرین نے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بین الاقوامی امدادی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ یوکرین کو توانائی کے شعبے میں ہنگامی طور پر 842 ملین ڈالر کی ضرورت ہے۔

ولادیمیر زیلنسکی نے کہا: ’ٹرانسفارمرز، خراب ہائی وولٹیج پاور لائنوں کی مرمت کے لیے آلات کی ضرورت ہے۔ یوکرین کو فوری طور پر جنریٹرز اور گیس ٹربائنز کی بھی ضرورت ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: روس ایران کو جنگی ہتھیار فراہم کررہا ہے، امریکا کا انکشاف

یاد رہے کہ دو روز قبل روس نے یوکرین کے شہر اوڈیسہ کی بندگاہ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں توانائی تنصیبات تناہ ہوگئی تھیں۔ اس سے کم از کم 15 لاکھ شہری بجلی سے محروم ہوئے۔ روس نے حملے کے لیے ایرانی ساختہ ڈرون استعمال کیے۔

حملے کے بعد ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ویڈیو خطاب میں بتایا تھا کہ اوڈیسہ میں صورتِ حال بہت مشکل ہے، بدقسمتی سے بجلی بحال کرنے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے، گھنٹے نہیں بلکہ چند دن لگیں گے۔

خیال رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان کئی ماہ سے جنگ جاری ہے۔ عالمی برادری نے یوکرین پر روسی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ کئی مغربی ممالک اور امریکا یوکرین کی مدد کر رہے ہیں۔

دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر فضائی اور زمینی حملوں کا سلسلہ برقرار ہے۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

alizeh shah taqdeer ’آگے بڑھو اور میرا دل جلتا دیکھو‘ Previous post alizeh shah taqdeer ’آگے بڑھو اور میرا دل جلتا دیکھو‘
AMBER HEARD 2022 میں گوگل پر کن ہالی ووڈ اسٹارز کو تلاش کیا گیا؟ Next post AMBER HEARD 2022 میں گوگل پر کن ہالی ووڈ اسٹارز کو تلاش کیا گیا؟
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com