برطانیہ میں تاریخ کی شدید ترین سردی کی پیش گوئی، الرٹ جاری

برطانیہ میں تاریخ کی شدید ترین سردی کی پیش گوئی، الرٹ جاری

لندن : برطانوی محکمہ موسمیات نے برطانیہ میں تاریخ کی شدید ترین سردی کی پیش گوئی کردی اور کہا پارہ نقطہ انجماد سے دس ڈگری نیچے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی محکمہ موسمیات کی جانب سے برطانیہ میں تاریخ کی شدید ترین سردی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساحلی وشمالی انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے کئی علاقوں میں پارہ منفی دس سے بھی نیچے جا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج سے برفباری کی بھی پیش گوئی کی اور کہا ہے کہ فلائٹ شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

برطانوی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔

برطانوی محکہ صحت کے مطابق شدید سرد موسم شہریوں کی صحت پر اثراندازہو سکتا ہے۔

دوسری جانب امریکی ریاست الاسکا میں انیس سو ننانوے کے بعد ریکارڈ برف باری ہوئی ہے، کئی علاقوں میں دو فِٹ تک برف پڑی ہے، گھر، گاڑیاں سڑکیں سب چُھپ گئی ہیں۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

پاکستان نے مختلف ایئر لائنز کے لاکھوں ڈالرز ادا نہیں کیے - Previous post پاکستان نے مختلف ایئر لائنز کے لاکھوں ڈالرز ادا نہیں کیے –
جدہ فلم فیسٹیول میں ماہرہ خان اور ہریتھک روشن کی ملاقات کے سوشل میڈیا پر چرچے Next post جدہ فلم فیسٹیول میں ماہرہ خان اور ہریتھک روشن کی ملاقات کے سوشل میڈیا پر چرچے
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com