#UK برطانیہ ایک اور وبا کی زد میں آگیا

#UK برطانیہ ایک اور وبا کی زد میں آگیا

لندن: کرونا وبا کے بعد برطانیہ کو ایک اور وبا کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں 8 بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں اسٹریپ اے انفیکشن تیزی سے پھیلنے لگا، نئےبیکیڑیا انفیکشن سے اب تک آٹھ بچےانتقال کرچکے، جن میں ایک پاکستانی نژاد بچہ بھی شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹریپ اے انفیکشن کے اثرات عموماً مہلک نہیں ہوتے لیکن بعض کیسز میں بیکٹریا سے متاثرہ مریض شدید بیمارہو جاتا ہے، برطانوی حکومت کی جانب سے انفیکشن کے حوالے سے وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آنکھیں سُرخ ہونے کی وجہ کیا ہے؟

برطانوی ہیلتھ ایجنسی کے مطابق گروپ اسٹریپ اے کی علامات میں گلے میں خراش اور جلد کی انفیکشن شامل ہیں، مرض سے بخاربھی ہوسکتا ہے، جس کا علاج اینٹی بائیوٹکس سے کیا جا سکتا ہے۔

اسٹریپ تھروٹ کیا ہے ؟

اسٹریپ تھروٹ گلے کا ایک انفیکشن ہے جو کہ بیکٹریا، یا جراثیم کے سبب ہوتا ہے، اس انفیکشن کی اہم علامات بخار اور گلے کی خراش ہیں۔

گلے کی خراش 4 سے 8 سال کی عمر کے بچوں میں بہت عام ہے، اور دو سال سے کم عمر کے بچوں میں معدوم ہے۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

’ملک میں معاشی ایمرجنسی لگانےکا کوئی پروگرام نہیں‘ Previous post ’ملک میں معاشی ایمرجنسی لگانےکا کوئی پروگرام نہیں‘
Ishaq Dar lauds Saudi Arabia for extending term of $3b deposit Next post ‏اسحاق ڈار نے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع پر سعودی عرب کی تعریف کی‏
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com