طبی امداد کی خدمات سنبھالنے برطانوی فوج میدان میں آ گئی uk nurses strike

طبی امداد کی خدمات سنبھالنے برطانوی فوج میدان میں آ گئی uk nurses strike

لندن: برطانیہ میں طبی امداد کی خدمات سنبھالنے کے لیے برطانوی فوج میدان میں آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ہڑتال کے باعث برٹش آرمی کا میڈیکل کور میدان میں آ گیا، فوج مریضوں کو اسپتال منتقل کرنے اور طبی امداد دینے میں مصروف ہو گئی ہے۔

برطانوی نرسوں کی جانب سے ایک ہفتے میں دوسری بار تنخواہوں میں اضافے کے لیے کی جانے والی احتجاجی ہڑتال کا آج دوسرا دن ہے، جس کی وجہ سے اسپتالوں میں آپریشن منسوخ ہو گئے ہیں۔

برطانوی نرسوں کا ایک ہفتے میں دوسری بڑی ہڑتال، حکومت نے مطالبہ مسترد کر دیا

برطانوی حکومت نے تنخواہوں میں پانچ فی صد اضافے کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے، ادھر نرسوں کے بعد انگلینڈا ور ویلز میں ایمبولینس کارکنا ن نے بھی تنخواہوں میں اضافے کے لیے ہڑتال کر دی ہے۔

برطانیہ میں 25 ہزار کارکنان کی ہڑتال کی وجہ سے صحت کا نظام شدید متاثر ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے حکومت کو فوج کی مدد لینی پڑی ہے۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous post Shahid Afridi & Najam Sethi Appointed In PCB By Shahbaz Sharif | Ather Kazmi
یوکرینی صدر زیلنسکی سال کی بہترین شخصیت قرار Next post یوکرینی صدر زیلنسکی سال کی بہترین شخصیت قرار
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com