
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) سے 19 نومبر اور لاہور سے 17 نومبر کو مثبت نمونے حاصل کیے گئے تھے۔
ان ٹیسٹوں کو تصدیق کے لیے پاکستان نیشنل پولیو لیبارٹری بھیج دیا گیا۔
یہ رواں سال ڈیرہ اسماعیل خان سے وائلڈ پولیو وائرس کا پہلا مثبت نمونہ ہے جبکہ لاہور میں ٹائپ ون پولیو وائرس کے چار مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
این ای او سی نے مزید کہا کہ ان ماحولیاتی نمونوں کے جینیاتی ترتیب کے نتائج پر عمل جاری ہے۔
اس سے قبل کراچی میں سیوریج کے نمونوں سے ایک سال کے وقفے کے بعد پولیو وائرس کا پتہ چلا تھا ، محکمہ صحت سندھ نے اتوار کو اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ملک میں رواں سال کے دوران اب تک مفلوج بیماریوں کے 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی حکام نے رواں سال شمالی وزیرستان میں پولیو کے 13 اور لکی مروت میں ایک مصدقہ کیس رپورٹ کیا ہے۔