’دی نن ٹو‘ نے باکس آفس پر دہشت پھیلا دی

’دی نن ٹو‘ نے باکس آفس پر دہشت پھیلا دی

ہالی ووڈ کی ڈراؤنی فلم ’دی نن ٹو‘ نے باکس آفس پر بھی دہشت پھیلا دی ہے، فلم ریلیز کے 3 دنوں میں 32.6 ملین ڈالر کما کر سب سے آگے رہی۔

وارنر برادرز کی ہالی ووڈ بلاک بسٹر ہارر تھرلر فلم ’دی نن ٹو‘ نے سنیماؤں میں دھوم مچا دی، خوفناک راہبہ نے امریکی باکس آفس پر بھی سب کو ڈرا رکھا ہے، اور بورڈنگ اسکول کی بد روحیں نارتھ امریکی باکس آفس پر خوب ہلچل مچا رہی ہیں۔

راہبہ کے شیطانی قوتوں سے ٹکراؤ پر مبنی اس فلم نے اب تک 3 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کا بزنس کر لیا ہے، جس کی مالیت پاکستانی 10 ارب روپے بنتی ہے۔

دل چسپ بات یہ ہے کہ فلم ریلیز ہونے سے قبل The Nun II کے بارے میں کافی منفی جائزے پیش کیے گئے تھے، تاہم یہ برے جائزے بھی فلم بینوں کو ٹکٹ خریدنے سے ڈرا نہیں سکے، وارنر برادرز نے یہ فلم 3 ہزار 728 سینما گھروں میں ریلیز کی تھی، اور یہ شمالی امریکا کے تھیٹرز میں اپنے پہلے ویک اینڈ میں باکس آفس پر سرفہرست رہی۔

یہ فلم دراصل 2018 کی ہٹ فلم ’دی نن‘ کا سیکوئل ہے، پہلی فلم نے ابتدائی دنوں میں ریکارڈ 53.8 ڈالر بزنس کیا تھا، خیال رہے کہ یہ فلم بھی ’کنجرنگ یونیورس‘ والی فلموں کا حصہ ہے، جس میں اب تک 9 فلمیں آ چکی ہیں اور باکس آفس پر مجموعی طور پر ان فلموں نے 2.1 ارب ڈالر بزنس کیا ہے۔

دی نن ٹو نے بین الاقوامی سطح پر بھی اچھا کاروبار کیا ہے، جس نے 69 مارکیٹوں سے 52.7 ملین ڈالر کمائے۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جی 20 میٹنگ کے بعد مودی کی انتخابات میں کامیابی یقینی؟ پاکستان کے لئے خطرات بڑھ گئے | اسرار کسانہ Previous post جی 20 میٹنگ کے بعد مودی کی انتخابات میں کامیابی یقینی؟ پاکستان کے لئے خطرات بڑھ گئے | اسرار کسانہ
”کیفین“ آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ تو نہیں؟ Next post ”کیفین“ آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ تو نہیں؟
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com