سندھ کے تمام تعیلمی بورڈز کے طلبہ کے لیے خوش خبری Term of Supplementary Examinations

سندھ کے تمام تعیلمی بورڈز کے طلبہ کے لیے خوش خبری Term of Supplementary Examinations

کراچی: سندھ کے تمام تعیلمی بورڈز کے طلبہ کے لیے خوش خبری ہے کہ ضمنی امتحانات کی اصطلاح ختم کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں تمام تعلیمی بورڈز کے تحت اب سال میں دو مرتبہ امتحانات لیے جائیں گے، اس سے قبل فیل ہونے والے طلبہ کے لیے ضمنی امتحانات کی اصطلاح کے تحت اس کا انعقاد کیا جاتا تھا۔

امتحانات کا نام سالانہ امتحانات وَن اور سالانہ امتحانات ٹو ہوگا، اور طلبہ کے فیل ہونے کی صورت میں سالانہ امتحانات ٹو کا انعقاد ہوگا۔

محکمہ تعلیم کی اسٹرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی نے اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے، اسٹرنگ کمیٹی کی توثیق کے بعد اس سال سے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔

چیئرمین انٹر بورڈ ڈاکٹر سعید الدین نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز سال میں دو مرتبہ امتحانات کا انعقاد کریں گے۔

انھوں نے کہا پنجاب، خیبر پختون خوا اور آزاد کشمیر میں پہلے ہی یہ سسٹم نافذ ہے، صوبہ سندھ میں نئے تعلیمی سال سے پہلی مرتبہ سالانہ وَن اور سالانہ ٹو طریقہ امتحانات نافذ ہوگا۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ، تجارتی مراکز میں رونق Previous post عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ، تجارتی مراکز میں رونق
سیلاب متاثرہ علاقے: 35 لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم Next post سیلاب متاثرہ علاقے: 35 لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com