Tere bina Mein nahi ’چھوڑ دو اُسے، وہ تمہارا کبھی نہیں ہوسکتا‘

Tere bina Mein nahi ’چھوڑ دو اُسے، وہ تمہارا کبھی نہیں ہوسکتا‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے بنا میں نہیں‘ کا دوسرا ٹیزر گزشتہ دنوں ریلیر کیا گیا، ڈرامے کی پہلی قسط جلد نشر کی جائے گی۔

ڈرامہ سیریل ’تیرا بنا میں نہیں‘ میں سینئر اداکار جاوید شیخ کے صاحبزادے شہزاد شیخ، سونیا حسین (نور)، عائزہ اعوان (تہنیت) مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی ماہا ملک نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض علی مسعود سعید نے انجام دیے ہیں۔

ٹیزر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ڈرامہ سیریل تیرا بنا میں نہیں ، میں محبت کی منفرد کہانی دیکھنے کو ملے گی۔

دوسرے ٹیزر میں دکھایا گیا کہ ’نور شادی کی تقریب میں آتی ہیں تو تہنیت ان سے کہتی ہیں کہ ’کیوں آئی ہو یہاں۔‘ نور بولتی ہیں ’کیوں نہیں آسکتی۔‘

عائزہ اعوان کہتی ہیں کہ ’لگتا ہے کہ بن بلائے میری زندگی میں آنے کی تمہیں عادت ہوگئی ہے۔‘

وہ نور سے کہتی ہیں کہ ’اس پر تمہارا کوئی حق نہیں ہے اسے چھوڑ دو۔‘ نور ان سے بولتی ہیں کہ ’کاش میرے بس میں ہوتا۔‘

عائزہ اعوان ان سے کہتی ہیں کہ ’وہ تمہارا کبھی نہیں ہوسکتا۔‘ اس پر نور انہیں جواب دیتی ہیں کہ ’وہ کل بھی میرا تھا اور وہ آج بھی میرا ہی ہے۔‘

’تیرے بنا میں نہیں‘ کے ٹیزر کو تین روز میں ہزاروں ویویوز حاصل ہوچکے ہیں اور مداح اس کی پہلی قسط کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

nadia khan ’نادیہ خان نے کامیاب ازدواجی زندگی کے راز بتادیے‘ Previous post nadia khan ’نادیہ خان نے کامیاب ازدواجی زندگی کے راز بتادیے‘
Next post Imran Khan ready to fight Nawaz Sharif/PMLN plan in Punjab? | US planning new War with Taliban?
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com