بھوون بام کی پہلی ویب سیریز ’تازہ خبر‘ کا ٹریلر جاری Taaza Khabar

بھوون بام کی پہلی ویب سیریز ’تازہ خبر‘ کا ٹریلر جاری Taaza Khabar

ممبئی: بھارت کے مشہور یوٹیوبر بھوون بام کی پہلی ویب سیریز ’تازہ خبر‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھوون بام ڈیجیٹل ڈیبیو کے لیے تیار ہیں۔ یوٹیوب پر ان کی پہلی ویب سیریز کا ٹریلر جاری کیا گیا جسے اب تک 23 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

ویب سیریز میں بھوون بام نے ’وسنت گاؤڑے‘ نامی شخص کا کردار نبھایا ہے جو صفائی کا کام کرتا ہے۔ کچھ وقت بعد اس کی زندگی ایک نیا موڑ لیتی ہے جب اسے پتا چلتا ہے کہ اس کے پاس مستقبل سے متعلق معلومات جاننے کے لیے انوکھی طاقت ہے۔

’بی بی کی وائنس پروڈکشنز‘ کے بینر تلے بننے والی ویب سیریز کو 6 جنوری 2023 کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز کیا جائے گا۔

ٹریلر ریلیز پر بھوون بام نے بتایا: ’ویب سیریز تفریح سے بھرپور ہے جبکہ اس میں ایکشن اور ڈرامہ بھی ہے۔ ہم نے اس کہانی کے لیے اپنے دل سے کام کیا۔ صرف اتنا کہوں گا کہ دیکھنے والے خوب لطف اندوز ہوں گے۔‘

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

چند دنوں میں ہزاروں کویتی ویزے کیوں جاری ہوئے؟ Previous post چند دنوں میں ہزاروں کویتی ویزے کیوں جاری ہوئے؟
habs feroze khan ’حبس!‘ فیروز خان سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گئے Next post habs feroze khan ’حبس!‘ فیروز خان سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گئے
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com