فلم میں ’پٹھان‘ کا کردار وین رونی جیسا ہے، شاہ رخ خان Pathaan

فلم میں ’پٹھان‘ کا کردار وین رونی جیسا ہے، شاہ رخ خان Pathaan

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’پٹھان‘ کے مرکزی کردار کے بارے میں بتا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میچ کے لیے شاہ رخ خان نے شہرہ آفاق سابق انگلش اسٹرائیکر وین رونی کے ہمراہ ایک ٹاک شو میں شرکت کی۔

شو میں شاہ رخ خان نے وین رونی کی تعریف کی اور ان کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ اس دوران اداکار نے بتایا کہ فلم ’پٹھان‘ میں ان کا کردار وین رونی جیسا ہے۔

شاہ رخ خان نے بتایا: ’پٹھان وہ لڑکا ہے جسے اُس وقت آواز دی جاتی ہے جب سب تھک چکے ہوتے ہیں اور کوئی حل نہیں ملتا۔ جب آپ کو ایک گول کی ضرورت ہوتی ہے تو آپ پٹھان کو بلاتے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: فلم ’پٹھان‘ کا پہلا گانا ’بے شرم رنگ‘ فرانسیسی گانے کا چربہ نکلا

اس کے علاوہ شو میں شاہ رخ خان نے وین ورنی کو اپنی مشہور زمانہ فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کا مشہور اسٹیپ بھی سیکھایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous post imran khan pervez elahi ki dukhti per li,moonis elahi zaman park ma
روس Next post یوکرینی فوج کیلئے آنے والا غیرملکی اسلحہ روک دیا، روس کا دعویٰ
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com