پاکستان کی ڈوبتی معیشت پر گلوکار علی ظفر بھی بول اٹھے Ali Zafar

پاکستان کی ڈوبتی معیشت پر گلوکار علی ظفر بھی بول اٹھے Ali Zafar

پاکستان کی ڈوبتی اور ڈولتی معیشت پر نامور گلوکار و اداکار علی ظفر نے موجودہ اور سابق وزرائے خزانہ کے سامنے اہم سولات رکھ دیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے سوال کیا کہ ملک ترقی و خوشحالی طرف کتنے سال میں گامزن ہوگا؟ بچپن سے دیکھ رہے ہیں جو بھی حکومت آتی ہے کہتی ہے پچھلی نے بیڑا غرق کر دیا۔

علی ظفر نے کہا کہ ہمارے لیے پیپر پر پلان ہے تو بتا دیں، وہ پلان کہاں ہے؟ معیشت کو اس نہج تک پہنچانے میں کس کس کا ہاتھ ہے؟

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر نے مہدی حسن کی غزل گنگنا کر مداحوں پر سحر طاری کر دیا

گلوکار نے کہا کہ بحران سے کیسے نکلیں اس پر دلائل سے بحث کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنی ٹوئٹر پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں بطور ایک طالب علی اپنے خدشات اور سوالات ہمارے موجودہ اور سابق وزرائے خزانہ کے سامنے رکھتا ہوں۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

بچوں کی قسم کھاتا ہوں کوئی گھڑی نہیں بیچی، زلفی بخاری Previous post بچوں کی قسم کھاتا ہوں کوئی گھڑی نہیں بیچی، زلفی بخاری
مقبول فلمی گیتوں اور لازوال قومی نغمے کے خالق مشیر کاظمی کا تذکرہ - Next post مقبول فلمی گیتوں اور لازوال قومی نغمے کے خالق مشیر کاظمی کا تذکرہ –
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com