پی ڈی ایم زمینی حقائق سے بے خبر ہے: شیخ رشید

پی ڈی ایم زمینی حقائق سے بے خبر ہے: شیخ رشید

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم زمینی حقائق سے بے خبر ہے، انسانی خوراک تو کیا مرغیوں کی خوراک بھی نہیں۔ 75 سالہ تاریخ میں ایسا ہیجان پیدا نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم زمینی حقائق سے بے خبر ہے، گندم، گیس بجلی سب مہنگی اور نایاب ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ 40 ہزار پوائنٹس سے نیچے، گندم 41 سو من سے اوپر چلی گئی ہے، انسانی خوراک تو کیا مرغیوں کی خوراک بھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے بلدیہ سے بھاگنے والے الیکشن سے فراری ہیں، مارکیٹیں 8 بجے بند کروانے سے کچھ نہیں ہوگا، الیکشن ہی اعتماد بحال کریں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 75 سالہ تاریخ میں ایسا ہیجان پیدا نہیں ہوا، 72 گھنٹے اہم ہیں، جمعے کو اسمبلیاں ٹوٹیں گی یا نہیں پتہ چل جائے گا۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

چکی کے آٹے کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ Previous post چکی کے آٹے کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ
’ابھی خریدو، ادائیگی بعد میں کرو‘ کی حیرت انگیز سروس متعارف Buy Now Pay Later service australia Next post ’ابھی خریدو، ادائیگی بعد میں کرو‘ کی حیرت انگیز سروس متعارف Buy Now Pay Later service australia
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com