سینئر اداکار فردوس جمال خطرناک مرض میں مبتلا

سینئر اداکار فردوس جمال خطرناک مرض میں مبتلا

پاکستان ٹیلیویژن، فلم اور اسٹیج کے نامور سینیئر اداکار فردوس جمال میں کینسر کے موذی مرض کا شکار ہوگئے ہیں۔

پاکستان ٹیلیویژن، فلم اور اسٹیج کے نامور سینیئر اداکار فردوس جمال کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہوگئے ہیں جس کی تصدیق ان کے اداکار بیٹے حمزہ فردوس نے کی ہے۔

حمزہ فردوس نے گزشتہ روز اپنے انسٹا گرام پر والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ‘میرے والد کا کینسر کا علاج شوکت خانم میں چل رہا ہے، مجھے معلوم ہے یہ زندگی ہے’۔

حمزہ فردوس نے مزید لکھا پریشانی والی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ میرے والد کے ساتھ ان کے گھر والے اور آپ سب، ان کے پیارے دوست، مداح اور ساتھی شامل ہیں۔

فردوس جمال کے بیٹے نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ والد تمام مشکلات کو زیر کرکے اداکار بنے۔ اب ایک اور جنگ لڑنی ہے لیکن خوش قسمتی سے چیزیں ان کے حق میں ہیں۔ ان شاءاللہ وہ مضبوطی سے اس سے باہر نکلیں گے۔

 

حمزہ نے اپنی پوسٹ میں تمام مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی اور لکھا ان کے والد کو خصوصی طور پر اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تاج محل سے ہر سال قیمتی پتھر غائب ہونے کا انکشاف Precious Stones Missing From Taj Mahal Previous post تاج محل سے ہر سال قیمتی پتھر غائب ہونے کا انکشاف Precious Stones Missing From Taj Mahal
کرن جوہر نے بالی ووڈ کی بربادی کی وجہ بتا دی karan johar Bollywood Remake Next post کرن جوہر نے بالی ووڈ کی بربادی کی وجہ بتا دی karan johar Bollywood Remake
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com