K Electric - ’کے الیکٹرک پورے ملک کے لیے درد سر بنا ہوا ہے‘

K Electric – ’کے الیکٹرک پورے ملک کے لیے درد سر بنا ہوا ہے‘

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں کراچی کو بجلی کی تقسیم و ترسیل کے ادارے کے الیکٹرک نے کمیٹی کو بریفنگ دی، چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک پورے پاکستان کے لیے درد سر بنا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت ہوا۔

کراچی کو بجلی کی تقسیم و ترسیل کے ادارے کے الیکٹرک کی جانب سے کمیٹی کو بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک کے صارفین کی تعداد 30 لاکھ 40 ہزار ہے۔

چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک پورے پاکستان کے لیے درد سر بنا ہوا ہے، کے الیکٹرک کہتا ہے کہ میں حکومت سے زیادہ طاقتور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے سی ای او سلطان راہی سے بھی زیادہ جارحانہ ہیں۔

کمیٹی نے کے الیکٹرک کی نجکاری سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ بتایا جائے کس میرٹ کے تحت کتنی کمپنیوں نے بڈنگ میں حصہ لیا۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous post PTI & PML Q #Shorts
سندھ سے لوٹے ہوئے پیسے سے آصف زرداری لاہور میں منڈی لگائیں گے،خرم شیرزمان Next post سندھ سے لوٹے ہوئے پیسے سے آصف زرداری لاہور میں منڈی لگائیں گے،خرم شیرزمان
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com