
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث لاہور ملتان موٹروے ایم تھری کے فیض پور سے سمندری اور لاہور سیالکوٹ موٹروے کے سیکشنز کو بند کردیا گیا ہے۔
ترجمان نے اس موسم میں سفر کرتے وقت فوگ لائٹس استعمال کرنے کا بھی مشورہ دیا۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گاڑیوں کے درمیان زیادہ فاصلہ رکھیں اور سفر شروع کرنے سے قبل ہیلپ لائن 130 سے ہمیشہ ایڈوائزری لیں۔