سعودی عرب میں گاڑی مالکان کے لیے اہم اعلان Saudi Arabia Damaged Vehicle Record

سعودی عرب میں گاڑی مالکان کے لیے اہم اعلان Saudi Arabia Damaged Vehicle Record

ریاض: سعودی عرب میں گاڑی مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی ناکارہ اور تباہ شدہ گاڑیاں ریکارڈ سے جلد ہٹوا لیں، جلد ہی اس کی مہلت ختم ہو جائے گی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ تباہ شدہ اور ناکارہ گاڑیاں اپنے ریکارڈ سے پہلی فرصت میں خارج کرا لیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق ہر طرح کی تباہ شدہ اور ناکارہ گاڑیاں ریکارڈ سے خارج کرانے کی سہولت دی گئی ہے۔

جرمانے کے بغیر تباہ شدہ اور ناکارہ گاڑیاں ریکارڈ سے ہٹانے کی مہلت یکم مارچ کو ختم ہو جائے گی، گاڑیوں میں پرائیویٹ کار، پبلک ٹرانسپورٹ، پرائیویٹ ٹرانسپورٹ، چھوٹی بس، ٹیکسی، موٹر سائیکل اور تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والی گاڑیاں شامل ہیں۔

سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی تباہ شدہ اور ناکارہ گاڑیاں آن لائن بھی اپنے ریکارڈ سے خارج کرا سکتے ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق مقررہ ٹریفک سینٹرز سے رجو ع کر کے بھی کارروائی مکمل کرائی جا سکتی ہے، تاہم ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے معلوم کر لیا جائے کہ ان کی رہائش سے قریب مطلوبہ منظور شدہ ٹریفک سینٹر کون سا ہے۔

ابشر کے ذریعے آن لائن کارروائی میں وقت اور محنت دونوں بچیں گے، مہلت کے دوران تمام کارروائی کسی جرمانے اور فیس کے بغیر کی جا سکتی ہے۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

پاکستان میں پیٹرول سستا ہونے کا امکان Previous post پاکستان میں پیٹرول سستا ہونے کا امکان
نواز الدین صدیقی کس اداکار سے حسد کرتے ہیں؟ Next post نواز الدین صدیقی کس اداکار سے حسد کرتے ہیں؟
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com