
بالی ووڈ کے سلطان دبنگ خان کے قریبی دوست کا سلمان اور پوجا ہیگڑے سے متعلق افواہوں پر ردعمل دے دیا۔
بالی ووڈ لائف کی رپورٹ کے مطابق اداکار سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں اداکارہ پوجا ہیگڑے اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جس کے بعد سے دبنگ خان اور اداکارہ کی ڈیٹنگ سے متعلق افواہیں گردش کررہی تھیں۔
اس سے متعلق سلمان یا پوجا نے تصدیق یا تردید نہیں کی لیکن ان کے قریبی ساتھی ان افواہوں پر بولے بنا نہ رہ سکے اور دبنگ خان کی حمایت میں سامنے آگئے۔
رپورٹ کے مطابق سلمان کے دوست نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ ’جو لوگ اس طرح کی خبریں پھیلا رہے ہیں وہ کچھ تو پوجا سلمان کی بیٹی کی عمر کی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’وہ دونوں ایک ساتھ فلم میں کام اداکاری کررہے ہیں اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں ہے ان دونوں کا رشتہ جوڑ دیا جائے۔‘
دبنگ خان کے دوست نے کہا کہ ’سلمان کو اس طرح کی خبریں پھیلانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔‘ اس سے قبل بھی اس قسم کی افواہیں دیگر اداکاروں کے ساتھ جوڑی جاچکی ہیں۔
یاد رہے کہ سلمان خان کے افیئر کی خبریں ایشوریا رائے، کترینا کیف سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ بھارتی میڈیا پر شیئر کی جاچکی ہیں اور یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ ویویک اوبرائے کا کیریئر تباہ کرنے میں دبنگ خان کا کردار تھا۔