روہت شیٹھی نے ’سنگھم اگین‘ کیلیے معروف اداکارہ کو چُن لیا Singham Again

روہت شیٹھی نے ’سنگھم اگین‘ کیلیے معروف اداکارہ کو چُن لیا Singham Again

ممبئی: بالی وڈ کی ایکشن فلموں کے ہدایت کار روہت شیٹھی نے فلم ’سنگھم‘ فرنچائز کے تیسرے حصے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شیٹھی نے فلم ’سرکس‘ کے پہلے گانے کی لانچنگ تقریب میں شرکت کے موقع پر ’سنگھم اگین‘ کا اعلان کیا۔

فلم میں مرکزی کردار کے لیے ہدایت کار نے بالی وڈ کی سُپر اسٹار دپیکا پڈوکون کو چُن لیا ہے جو اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ تقریب میں موجود تھیں۔

دپیکا پڈوکون فلم میں بھرپور ایکشن میں نظر آئیں گی جبکہ اداکار اجے دیوگن فلم ’بھولا‘ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد فلم کا حصہ بنیں گے۔

فلمی ناقد ترن آدرش نے ٹوئٹ پر دپیکا پڈوکون اور روہت شیٹھی کی تقریب میں شرکت کے موقع پر لی گئی تصویر پوسٹ کر دی۔

ترن آدرش نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دپیکا پڈوکون ’سنگھم اگین‘ کا حصہ ہوں گی، روہت شیٹھی نے لیڈی سنگھم کا اعلان کر دیا، اداکارہ مشہور پولیس یونیورس کی پہلی خاتون پولیس ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اجے دیوگن کیا بننا چاہتے تھے؟ روہت شیٹھی نے بتا دیا

یاد رہے کہ 2011 میں روہت شیٹھی نے فلم ’سنگھم‘ کی تھی جس میں اجے دیوگن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

مذکورہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی۔ 41 کروڑ (بھارتی روپے) کے بجٹ سے بننے والی فلم نے 157 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

بعد ازاں 2014 میں ’سنگھم رٹرنز‘ کے نام سے اس کا دوسرا حصہ ریلیز کیا گیا۔ 70 کروڑ کے بجٹ سے بننے والے سیکوئل نے 219 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

صبا فیصل کے بیٹے نے لاتعلقی کے اعلان پر خاموشی توڑ دی Saba Faisal Previous post صبا فیصل کے بیٹے نے لاتعلقی کے اعلان پر خاموشی توڑ دی Saba Faisal
ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے انگلینڈ کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا Next post ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے انگلینڈ کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com