تیلگو سپراسٹار رام چرن بھی پاکستانی ڈیزائنر کے معترف

تیلگو سپراسٹار رام چرن بھی پاکستانی ڈیزائنر کے معترف

تیلگو فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بھارتی سپراسٹار اور سپر ہٹ فلم ’آر آر آر‘ کے ہیرو رام چرن بھی پاکستانی فیشن ڈیزائنر فراز منان کے ڈیزائن کردہ کپڑوں کے دلدادہ نکلے۔

سوشل میڈیا پر رام چرن کی تصویر وائرل ہورہی ہیں جس میں وہ پاکستانی فیشن ڈیزائنر فراز کے ڈیزائن کردہ لباس میں ملبوس ہیں جسے مداح کافی پسند کررہے ہیں۔ انھوں نے بسکٹی رنگ کا سنہری کڑھائی والا کرتا پاجامہ زیب تن کیا ہوا ہے۔

یہ چھوٹا کُرتا اور اس پر کیا جانے والا باریک کام دیکھنے کے قابل ہے جو نہ صرف ڈیزائنر کی محنت کو واضح کرتا ہے بلکہ رام چرن کے فیشن سینس کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

تصویر میں بھارتی سپر اسٹار اداکار نے کرتے کے ہمراہ چشمہ لگایا ہوا ہے جب کہ سنہری گھڑی اور منفرد ڈیزائن والے جوتے بھی پہنے ہوئے ہیں۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے فراز منان قدرتی رنگوں، بھارتی کڑھائی اور جدید ڈیزائن والی لیس کا بہترین امتزاج کرتے ہوئے ڈیزائننگ کے لیے معروف ہیں۔

فیشن انڈسٹری میں منفرد مقام کے حامل فراز دنیا بھر میں نام کما چکے ہیں، وہ اس سے قبل مختلف شوبز شخصیات جیسے کرینہ کپور، عالیہ بھٹ، کرشمہ کپور، ماہرہ خان اور مادھوری کے لیے بھی لباس ڈیزائن کرچکے ہیں۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

الرجی ہے تو گھبرائیں نہیں یہ گھریلو ٹوٹکے آزمائیں Previous post الرجی ہے تو گھبرائیں نہیں یہ گھریلو ٹوٹکے آزمائیں
خواب کیوں دکھائی دیتے ہیں؟ ان کی کیا حقیقت ہے؟ Next post خواب کیوں دکھائی دیتے ہیں؟ ان کی کیا حقیقت ہے؟
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com