پیوٹن کا یوکرین میں تمام اہداف پورے کرنے کا عزم Putin to achieve all goals in Ukraine

پیوٹن کا یوکرین میں تمام اہداف پورے کرنے کا عزم Putin to achieve all goals in Ukraine

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین میں تمام اہداف پورے کرنے کا عزم دہرایا۔

تفصیلات کے مطابق ماسکو میں روسی وزارتِ دفاع کے ہیڈ کوارٹرز دفاعی سربراہان کے اجلاس سے خطاب کے دوران روسی صدر نے کہا روس یوکرین میں اپنی فوجی مہم کے تمام اہداف کو پورا کرے گا۔

ہیڈکوارٹرز میں نئے اور جدید ہتھیاروں کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا، روسی صدر پیوٹن نے ڈرونز، ایس یو ویز، بکتر بند اور نائٹ وِژن آلات دیکھے۔

روسی صدر نے کہا کہ نیٹو کے تقریبا تمام ممالک کی فوجی طاقت روس کے خلاف استعمال ہوئی ہے، نیٹو کا فوجی اتحاد روس کے خلاف اپنی پوری صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کر رہا ہے۔

روس جنگی ہتھیاروں کو ایٹمی صلاحیت سے لیس کرے گا۔ پیوتن

بدھ کے روز انھوں نے کہا کہ روسی فوج کو یوکرین میں درپیش مسائل سے سبق سیکھنا چاہیے اور ان کو حل کرنا چاہیے، پیوٹن نے وعدہ کیا کہ یوکرین جنگ کو دس مہینے پورے ہو رہے ہیں، فوج کو یہ جنگ آگے لے جانے کے لیے جس چیز کی ضرورت ہوگی وہ فراہم کی جائے گی۔

روسی صدر نے کہا کہ ہمارے پاس فنڈنگ کی کوئی کمی نہیں ہے، ملک اور حکومت وہ سب کچھ فراہم کر رہے ہیں جو فوج مانگتی ہے۔ پیوٹن نے دفاعی سربراہان سے خطاب میں فوج کو درپیش کئی مسائل کے حوالے سے کہا کہ فوج کو تعمیری تنقید پر توجہ دینی چاہیے۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سندھ بھر میں غیر قانونی مقیم تارکین وطن کو واپس بھیجنے کا فیصلہ Previous post سندھ بھر میں غیر قانونی مقیم تارکین وطن کو واپس بھیجنے کا فیصلہ
#joylandپاکستانی فلم 'جوائے لینڈ' آسکر کے لیے شاٹ لسٹ Next post #joylandپاکستانی فلم ‘جوائے لینڈ’ آسکر کے لیے شاٹ لسٹ
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com