#Dailymail 'سچائی حتمی فاتح'، وزیراعظم کا ڈیلی میل کی معذرت پر بیان

#Dailymail ‘سچائی حتمی فاتح’، وزیراعظم کا ڈیلی میل کی معذرت پر بیان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کی معذرت پر اہم پیغام جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ سرخرو ہونےپراللہ کےحضورعاجزی سےسرجھکاتاہوں، تین سال تک عمران خان اوراس کے ساتھی میری کردارکشی کرتےرہے۔

وزیراعظم نے لکھا کہ بےبنیاد الزامات کےذریعےمیرا اورمیرے خاندان کا مذاق اڑایاگیا مگر میرا اللہ پرغیر متزلزل ایمان تھا کہ صرف وہی جھوٹ بے نقاب کرےگا۔

پی ٹی آئی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انہیں دوست ملکوں سے تعلقات متاثر ہونے کا بھی خیال نہیں آیا، اور نہ ہی یہ خیال کیا کہ اس اقدام سے ملکی وقار پر اثر پڑے گا۔

شہباز شریف نے مزید لکھا کہ این سی اے کے بعد ڈیلی میل کی کہانی نے یہ سچ ثابت کردیا کہ غلط معلومات اور جعلی خبروں کی زندگی محدود ہوتی ہے اور سچائی حتمی فاتح۔

واضح رہے کہ آج برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف زلزلہ متاثرین کےفنڈز کی چوری کے الزام پر معذرت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ‘جب نیب ہی لیٹ گیا تو ڈیلی میل کیا کرتا؟

البتہ ڈیلی میل نے شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ اور ٹی ٹی اسکینڈل خبر پر معافی نہیں مانگی، اخبار نے لکھا کہ شہبازشریف کیخلاف زلزلہ متاثرین فنڈزمیں کرپشن کی خبر پر معذرت خواہ ہیں۔

ڈیلی میل نے واضح کیا کہ شہبازشریف کیخلاف قومی احتساب بیورو کی تحقیقات کی اطلاع دی گئی تھی بتایا گیا تھا کہ شہبازشریف کیخلاف  متاثرین کی رقم میں خوردبرد کی تحقیقات ہورہی ہیں۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

صدر مملکت اس وقت ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں، اسد عمر Previous post صدر مملکت اس وقت ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں، اسد عمر
صبا فیصل کے بیٹے نے لاتعلقی کے اعلان پر خاموشی توڑ دی Saba Faisal Next post صبا فیصل کے بیٹے نے لاتعلقی کے اعلان پر خاموشی توڑ دی Saba Faisal
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com