ساؤتھ انڈین سپر اسٹار پربھاس نے ایک شو میں شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی، گزشتہ دنوں پربھاس کی اداکارہ کریتی سینن سے افیئر کی خبریں بھارتی میڈیا کی زینت بنی تھیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تیلگو شو میں اداکار پربھاس سے میزبان نے شادی سے متعلق پوچھا جس پر اداکار نے کہا کہ وہ سلمان خان کی شادی کے بعد ہی شادی کریں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب میزبان نے پربھاس سے شادی کا سوال کیا تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے سب کو حیران کردیا۔پربھاس نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ سلمان خان کے بعد کہنا چاہیے یہ کہتے ہی وہ مسکرا دیے۔
45 سالہ تامل اداکار وشال اور 38 سالہ اداکار شروانند نے بھی کہا تھا کہ وہ 43 سالہ پربھاس کی شادی کے بعد ہی شادی کریں گے۔
اداکارہ کریتی سینن سے میزبان نے شادی، افیئر اور فلرٹ سے متعلق سوال کیا تو اداکارہ نے پربھاس، ٹائیگر شیروف اور کارتک آریان کے نام لیے تھے۔ کریتی کا کہنا تھا کہ ’میں ’فلرٹ‘ کارتک آریان کے ساتھ، ’ڈیٹنگ‘ ٹائیگر شیروف اور ’شادی‘ پربھاس سے کرنا چاہوں گی۔
If I ever get a chance to marry , I will Marry #Prabhas – @kritisanon 😛🥰🤪#AdiPurush pic.twitter.com/AAlvrmyah3
— Priyanka Prabhas , Forever Prabhas ♥@SalaartheSaga (@Darling_FanGirl) November 25, 2022
کریتی سینن اور پربھاس نے اوم راوت کی فلم ’آدی پُرش‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور فلم کا ٹیزر گزشتہ دنوں ریلیز کیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آدی پُرش کے ٹریلر لانچ کے موقع پر کریتی سینن اور پربھاس کو عوامی سطح پر بھی دیکھا گیا تھا جب سے ہی دونوں سے متعلق خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنیں اور کہا جانے لگا کہ شوبز جوڑی ڈیٹنگ کررہی ہے۔
فلم ’ادیپورش‘ کی پروموشن کے موقع پر بالی وڈ ہیروئن کریتی سنن اور تیلگو اداکار پربھاس کے درمیان تعلقات سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوئی تھیں۔
‘بھیڑیا’ کی تشہیر کیلئے اداکارہ کریتی سینن ورون دھون کے ہمراہ بھارتی ڈانس شو ‘جھلک دکھلا جا’ کے مہمان بنی تھیں، دوران شو ورون دھون نے نام لیے بغیر کریتی سینن اور تیلگو انڈسٹری کے سپر اسٹار پربھاس کے تعلقات سے متعلق اشارہ دیا تھا۔
جس کے بعد اگرچہ اداکارہ کریتی پربھاس اور اپنے درمیان تعلقات کی تردید کرچکی ہیں تاہم بعد ازاں ورون نے بھی اس بیان کو مذاق گردانا تھا۔