#Polio سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق

#Polio سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق

اسلام آباد: ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کا سدباب نہ ہوسکا، مزید شہروں کے سیوریج میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق ڈی آئی خان کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، ڈی آئی خان کے ایریاز شیر پاؤ، ظفر آباد کے سیوریج میں پولیو پایا گیا، یہ پہلی بار ہوا ہے کہ رواں سال ڈی آئی خان کے سیوریج میں ‘وائلڈ پولیو وائرس ون’ پایا گیا ہے۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق لاہور کے سیوریج میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے، یہ وائرس آؤٹ فال جی ای ایس سائٹ کے سیوریج میں پایا گیا، رواں سال یہ چوتھی بار ہوا ہے جب لاہور کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی؛ سیوریج کے نمونموں میں پولیو وائرس کی تصدیق

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلز 17 نومبر کو جمع کئے گئے تھے، تصدیق کے بعد رواں برس پنجاب کے سیوریج میں دسویں بار پولیو کی تصدیق ہوئی، سیوریج سیمپلز میں موجود پولیو وائرس کی جنیاتی تشخیص جاری ہے

ذرائع وزارت صحت کے مطابق رواں برس کے پی کے 23، پنجاب 10 سیوریج سیمپلز میں پولیو پایا گیا جبکہ 2021 کے دوران ملک میں 65 سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس پایا گیا تھا۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

لیبیا پیٹرول Previous post پیٹرول اور گیس کی تلاش پر عائد پابندی ختم
نوٹوں کے بجائے سونا نکالنے والی اے ٹی ایم متعارف Gold ATM Next post نوٹوں کے بجائے سونا نکالنے والی اے ٹی ایم متعارف Gold ATM
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com