
پی سی اے اے کی ویب سائٹ آف لائن ہونے کے بعد ایئرپورٹ حکام گزشتہ تین ہفتوں سے مسافروں اور شہریوں کو پروازوں کی آمد اور روانگی سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے سے قاصر تھے۔
ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پی سی اے اے کے ماہرین اب تک اسلام آباد ایئرپورٹ کے فلائٹ ڈیٹا لنک کو بحال کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
پی سی اے اے کے ترجمان نے اپنے فلائٹ انکوائری سسٹم میں تکنیکی خرابی کی تصدیق کی اور شہریوں سے تکلیف پر معافی مانگی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ماہرین فلائٹ انکوائری سسٹم کو جلد از جلد بحال کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔