Parveen Rehman murder

‏پروین رحمان قتل کیس: سندھ حکومت کا ملزمان کو رہا نہ کرنے کا فیصلہ‏

Parveen Rehman murder

‏تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس (ایم پی او) کے تحت مبینہ ملزمان کو تین ماہ تک رہا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‏

‏بیان میں صوبائی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ پروین رحمان کے اہل خانہ بشمول ان کی بہن کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔‏

‏واضح رہے کہ اورنگی پائلٹ پراجیکٹ (او پی پی) کی سربراہ پروین رحمان کو 13 مارچ 2013 کو اورنگی ٹاؤن میں ان کے دفتر کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔‏

‏واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ ہائی کورٹ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے پروین رحمان قتل کیس کے ملزمان کو سنائی گئی سزائے موت کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔‏

‏ملزمان رحیم سواتی، امجد حسین، ایاز سواتی اور احمد حسین نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ کیس کی متعدد سماعتوں کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے اے ٹی سی کی جانب سے سنائی گئی سزاؤں کو کالعدم قرار دے دیا۔‏

‏سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کی سزائے موت کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ اگر وہ کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔‏

‏مولانا طارق جمیل کا ارشد شریف کی رہائش گاہ کا دورہ‏

‏واضح رہے کہ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دسمبر 2021 میں انسانی حقوق کے معروف کارکن کے قتل کیس میں چار ملزمان کو دو الزامات پر عمر قید کی سزا سنائی تھی۔‏

‏انسداد دہشت گردی کی عدالت‏‏ کے جج نے عبدالرحیم سواتی، احمد خان، امجد حسین خان اور ایاز سواتی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔‏

‏پانچوں ملزمان پر دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ پانچویں ملزم عمران سواتی کو سات سال قید اور دو لاکھ روپے اضافی جرمانے کی سزا سنائی گئی۔‏

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

wheat stollen from sindh govt Godown Previous post ‏سندھ میں سرکاری گوداموں سے گندم غائب‏
Aramco Next post ‏آرامکو نے سعودی عرب کے دو نئے گیس فیلڈز دریافت کر لیے‏
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com