Parveen Rehman case suspects challenge detention

‏پروین رحمان کیس کے ملزمان نے گرفتاری کو چیلنج کر دیا‏

Parveen Rehman case suspects challenge detention
‏تفصیلات کے مطابق بری ہونے والے ملزمان نے اپنی تین ماہ کی حراست کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔‏

‏عدالت نے صوبائی حکومت کو 12 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سندھ کو رپورٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ ‏

‏مزید برآں عدالت نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ رپورٹ کی کاپی پراسیکیوٹر جنرل کو بھی ارسال کریں۔‏

‏اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سندھ حکومت نے معروف انسانی حقوق کی کارکن پروین رحمان کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ملزمان کو رہا نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔‏

‏بیان میں صوبائی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ پروین رحمان کی بہن سمیت ان کے اہل خانہ کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔‏

‏واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ ہائی کورٹ نے پروین رحمان قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے ملزمان کو سنائی گئی سزائے موت کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔‏

‏واضح رہے کہ اورنگی پائلٹ پراجیکٹ (او پی پی) کی سربراہ پروین رحمان کو 13 مارچ 2013 کو اورنگی ٹاؤن میں ان کے دفتر کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔‏

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ٹیم میں شامل نہ کرنے پر شعیب ملک کا بابر سے متعلق اہم انکشاف Previous post ٹیم میں شامل نہ کرنے پر شعیب ملک کا بابر سے متعلق اہم انکشاف
قلعہ بجنوٹ جسے شہاب الدّین غوری نے مسمار کروا دیا تھا - Next post قلعہ بجنوٹ جسے شہاب الدّین غوری نے مسمار کروا دیا تھا –
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com