
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی 223.69 پر بند ہوئی۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف اے پی) کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 228 روپے اور قیمت فروخت 231 روپے ریکارڈ کی گئی۔