پاکستان میں گاڑیوں کی سالانہ فروخت میں زبردست اضافہ -

پاکستان میں گاڑیوں کی سالانہ فروخت میں زبردست اضافہ –

کراچی: مالی سال کے آغاز پر پاکستان میں گاڑیوں کی سالانہ فروخت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں مالی سال 22 – 2021 میں گاڑیوں کی فروخت میں 91 فی صد اضافہ دیکھا گیا، جولائی کے دوران ریکارڈ 29 ہزار 593 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

صرف جولائی میں 19 ہزار 173 آٹو موبیل یونٹ فروخت ہوئے ہیں، رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کی فروخت میں یہ اضافہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی رعایت کے سبب ہے۔

پسنجر کار میں 800 سی سی کی گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت ہوئی ہے، 800 سی سی کار کی فروخت میں ماہانہ 403، جب کہ سالانہ بنیادوں پر 164 فی صد کا اضافہ دیکھا گیا۔

جولائی میں 800 سی سی پسنجر کار کے 7 ہزار 60 یونٹس فروخت ہوئے، لائٹ کمرشل گاڑیوں کی فروخت 95 فی صد اضافے کے بعد 4 ہزار 249 یونٹ رہی، دوسری طرف جولائی میں ٹرکوں کی فروخت 9 فی صد کمی کے ساتھ 320 یونٹ رہی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال کرونا وبا کی وجہ سے پاکستان میں آٹو موبیل کی صنعت بری طرح متاثر ہوئی تھی۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

بینائی سے محروم بہن بھائی کا کامیاب آن لائن فوڈ بزنس - Previous post بینائی سے محروم بہن بھائی کا کامیاب آن لائن فوڈ بزنس –
وزیر اعظم عمران خان کا کھیلوں کی بہتری کے لیے اہم فیصلہ - Next post وزیر اعظم عمران خان کا کھیلوں کی بہتری کے لیے اہم فیصلہ –
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com