او آئی سی کے سیکریٹری جنرل لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سیکریٹری جنرل وفد کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے، وفد ایل او سی پر متاثرین سے بھی ملاقات کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل وفد کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے، سعودی عرب، ترکیہ، مالدیپ، آذر بائیجان، نائیجیریا، سینیگال کے حکام بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

وفد کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔

بین الاقوامی وفد ایل او سی پر متاثرین سے بھی ملاقات کرے گا۔ او آئی سی سیکریٹری جنرل مظفر آباد میں یادگار شہدا کا بھی دورہ کریں گے۔

وفد کی آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Kashmiris Sacrifice for Pakistan Previous post اطہر کاظمی کا وی لاگ
ملک میں کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری Next post ملک میں کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com