لاہور میں 300 نئی جدید بسیں چلانے کی منظوری

لاہور میں 300 نئی جدید بسیں چلانے کی منظوری

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 300 ہائبرڈ بسیں خریدنے کی منظوری دے دی گئی، لاہور میں مجموعی طور پر 513 ہائبرڈ بسیں چلائی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا 20 واں اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے لاہور کے لیے پہلے مرحلے میں 300 ہائبرڈ بسیں خریدنے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ نے نئی بسوں میں خواتین، خصوصی اور نابینا افراد کے لیے سیٹیں مختص کرنے کا بھی حکم دیا ہے، اسپیشل اور نابینا افراد کے لیے بس کے دروازے کے قریب سیٹیں مختص کی جائیں گی۔

انہوں نے لاہور میں نئے بس اسٹاپ بنانے کی بھی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کے اوقات کار کو مدنظر رکھ کر نئی بسوں کے روٹس کا تعین کیا جائے، عوام کی سہولت کے لیے لاہور میں 200 نئے بس اسٹاپ بنائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں مجموعی طور پر 513 ہائبرڈ بسیں چلائی جائیں گی، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نئی ہائبرڈ بسیں پرائیوٹ آپریٹرز کے ذریعے چلائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے ڈیرہ گجراں میں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے دفاتر تعمیر کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

امارات میں ورکرز لانے کی نئی شرائط کیا ہیں؟ bringing workers to Emirates Previous post امارات میں ورکرز لانے کی نئی شرائط کیا ہیں؟ bringing workers to Emirates
اقامہ کی تجدید کے لیے جمع کرائی گئی اضافی فیس کیسے واپس لی جائے؟ Next post اقامہ کی تجدید کے لیے جمع کرائی گئی اضافی فیس کیسے واپس لی جائے؟
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com