kuttey tabu تبو کی نئی فلم ’نام‘ کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بن گئی

kuttey tabu تبو کی نئی فلم ’نام‘ کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بن گئی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تبو نے اپنی نئی آنے والی فلم کا پوسٹر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسمان بھردواج کی ہدایت کاری میں بننے ایکشن سے بھرپور فلم ’کتے‘ میں لیجنڈی اداکار نصیر الدین شاہ، ارجن کپور، تبو، کونکنا سین شرما اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کُمد مشرا، رادھیکا مدن اور شردل بھردواج شامل ہیں۔

اجے دیوگن اسٹارر دریشم ٹو کی کامیابی کے بعد تبو کی دوسری فلم آئندہ سال 13 جنوری کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

 تبو نے بھی انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ’13 جنوری‘ کو ریلیز ہوگی۔ انہوں نے فلم پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’کمینو کی دُنیا کے لالچی کُتے۔‘ اداکارہ کی جانب سے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام صارفین کی جانب سے اسے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اب فلم کے نام میں بھی گالم گلوچ کا استعمال کیا جائے گا۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’فلم کا نام مختلف ہونا چاہیے تھا۔‘ تیسرے صارف نے لکھا کہ ’ارجن کپور کو چھوڑ کر سب ہی اچھے اداکار ہیں۔‘

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں ارجن کپور اور تبو پولیس افسر کا کردار ادا کریں گے جبکہ نصیر الدین شاہ ممکنہ طور پر ولن کے کردار میں دکھائی دیں گے۔

فلم کے پروڈیوسر وشال بھردواج کا کہنا ہے کہ ’نصیر الدین شاہ، تبو، ارجن کپور اور کونکنا سین شرما نے شاندار اداکاری کی ہے میں اب فلم کی ریلیز کے لیے ناظرین کو مزید انتظار نہیں کرواسکتا، امید ہے ایکشن سے بھرپور فلم مداحوں کی توقعات پر پورا اترے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ریلیز ہونے والی اجے دیوگن، اکشے کھنہ، تبو کی فلم دریشم ٹو باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھی۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

کرائے دار قتل Previous post مالک مکان کے ہاتھوں کرائے دار کا قتل، لاش کے ساتھ بہیمانہ سلوک
شہابِ ثاقب کی بارش کا دلکش منظر Next post شہابِ ثاقب کی بارش کا دلکش منظر
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com