نواز الدین صدیقی کس اداکار سے حسد کرتے ہیں؟

نواز الدین صدیقی کس اداکار سے حسد کرتے ہیں؟

بھارت کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ ساؤتھ انڈین اداکار رشبھ شیٹی سے حسد کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازالدین نے ایک انٹرویو میں کُھل کر بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ رشبھ شیٹی سے حسد کرتے ہیں، تاہم، انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ حسد کرنا، منفی معنوں میں نہیں ہے بلکہ وہ رشبھ شیٹی کے اچھے کام کی وجہ سے ان سے حسد کرتے ہیں۔

نواز الدین کا کہنا ہے کہ پورے ملک نے رشبھ شیٹی کے کام کو خود دیکھا اور حیران ہوں کہ کیسے رشبھ نے خاموشی سے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔

انہوں نے کہا کہ  اب اگر کوئی اچھا کام کرتا ہے تو اس سے تھوڑی بہت جیلیسی تو ہوتی ہے لیکن یہ منفی معنوں میں نہیں ہے بلکہ مقابلہ کرنے اور اس سے بہتر پرفارم کرنے کی جستجو پیدا ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ نواز الدین اپنی آنے والی فلم ’ہڈی‘ میں ٹرانسجینڈر کے کردار میں نظر آئیں گے۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سعودی عرب میں گاڑی مالکان کے لیے اہم اعلان Saudi Arabia Damaged Vehicle Record Previous post سعودی عرب میں گاڑی مالکان کے لیے اہم اعلان Saudi Arabia Damaged Vehicle Record
زہریلی شراب پینے سے 39 بھارتی شہری ہلاک Next post زہریلی شراب پینے سے 39 بھارتی شہری ہلاک
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com