
معروف اداکارہ نعیمہ بٹ نے کنگ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے گانے ’بے شرم رنگ‘ پر پرفارم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں ’طوبیٰ‘ کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ نعیمہ بٹ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میری سالگرہ پر میرے لیے میرا تحفہ۔‘
ویڈیو میں وہ چمکدار سیاہ لباس اور جیولری اور میک اپ کے ساتھ ’بے شرم‘ رنگ پر رقص کررہی ہیں، نعیمہ بٹ نے رواں ہفتے اپنی سالگرہ منائی تھی۔
اداکارہ کی ویڈیو کو ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور انہیں سالگرہ کی مبارک باد بھی دے رہے ہیں، موسیقار نتاشا بیگ نے بھی انہیں جنم دن کی مبارک باد دی۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں ’بے شرم رنگ‘ اداکارہ پر دپیکا پڈوکون نے پرفارم کیا جس پر تنقید بھی کی گئی تھی۔
نعیمہ بٹ سوشل میڈیا پر اس سے قبل بھی ڈرامے کے سیٹ سے ویڈیو شیئر کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں نعیمہ بٹ (طوبیٰ)، میکال ذوالفقار (شان) کی سوتیلی بہن کا کردار نبھا رہی ہیں۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں احسن خان (شجی)، صبا قمر، اسما عباس، محمود اسلم ودیگر شامل ہیں۔