کیا میں ٹوئٹر سربراہ کی حثیت سے عہدہ چھوڑ دوں؟ ایلون مسک کی رائے پر صارفین نے کیا جواب دیا؟

کیا میں ٹوئٹر سربراہ کی حثیت سے عہدہ چھوڑ دوں؟ ایلون مسک کی رائے پر صارفین نے کیا جواب دیا؟

ایلون مسک نے ٹوئٹر صارفین سے رائے مانگ لی ہے کہ کیا میں ٹوئٹر سربراہ کی حثیت سے عہدہ چھوڑ دوں؟

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پول کا آغاز کیا، جس میں پوچھا گیا کہ کیا انھیں کمپنی کے سربراہ کے عہدے سے سبک دوش ہونا چاہیے؟

انھوں نے کہا کہ وہ پول کے نتائج کی پابندی کریں گے، اور صارفین جو بھی فیصلہ کریں گے انھیں قبول ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پولنگ کا عمل جاری ہے، 56 فی صد سے زائد صارفین نے ایلون مسک کو عہدہ چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

یہ پول پیر کو دوپہر کے قریب بند ہونے والا ہے، تاہم ارب پتی سی ای او مسک نے اس بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں کہ وہ کب اپنے عہدے استعفیٰ دیں گے اگر پول کے نتائج ان کے خلاف آئے۔

سی ای او کی ممکنہ تبدیلی پر ایک ٹوئٹر صارف کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ ان کا کوئی جانشین نہیں ہے۔ واضح رہے کہ مسک نے گزشتہ ماہ ڈیلاویئر کی ایک عدالت کو بتایا تھا کہ وہ ٹوئٹر پر اپنا وقت کم کر دیں گے اور کمپنی کو چلانے کے لیے ایک نیا لیڈر تلاش کر لیں گے۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ڈالر کی روپے کے مقابلے میں آج بھی اڑان جاری Previous post ڈالر کی روپے کے مقابلے میں آج بھی اڑان جاری
اسلام آباد سے ابو ظہبی روانہ ہونے والی پرواز 15 گھنٹے تاخیر کا شکار Next post اے این ایف کی ملک گیر کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات ضبط –
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com