پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پہلے روزکا کھیل ختم

پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان پہلے روزکا کھیل ختم

ملتان: ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے روز کا کھیل ختم ہوگیا، انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 281 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جبکہ پہلے روز ہی پاکستان بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 بنالیے ہیں۔

چائے کے وقفے کے بعد نے اپنی اننگز کا آغاز کیا، قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق صفر جبکہ عبداللہ شفیق صرف 9 رنز پر پویلین لوٹ گئے، اس وقت کیریز پر بابر اعظم 61 اور سعود شکیل 36 رنز کے ساتھ کل کھیل کا آغاز کریں گے۔

انگلینڈ کی اننگز

ابرار احمد نے ملتان ٹیسٹ میں تاریخ رقم کردی، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف اسپن بولر نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے  انگلینڈ کی 7 وکٹیں لے لی ہیں۔

دوسرے ٹیسٹ  میچ کے پہلے روز کا دوسرا سیشن میں انگلینڈ کی ٹیم 281 رنز بنا سکی، انگلینڈ کی آٹھویں نویں اور آخری وکٹ زاہد محمود نے لی۔

لنچ بریک تک انگلینڈ نے 5 وکٹ کے نقصان پر 180 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کے خلاف اسپن بولر ابرار احمد عمدہ بولنگ کرتے ہوئے پہلے سیشن سے قبل ہی 5 وکٹ لینے میں کامیاب ہوگئے، ابرار احمد ٹیسٹ ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے 13 ویں بولر بن گئے ہیں، دوسرے سیشن میں مزید 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے اپنی پہلی انٹرنیشل وکٹ پہلے اوور کی پانچویں بال میں لی، انہوں نے اگلینڈ کے اوپنر زیک کرالی کو 19 رنز پر آؤٹ کیا۔

اس کے بعد آنے والے دو بلے باز بھی ابرار احمد کا شکار ہوئے، ابرار نے 19 ویں اوور میں بین ڈکٹ کو 63 رنز پر آؤٹ کیا۔

اسپن بولر نے باقی کی وکٹ بھی اپنے نام کی، انہوں نے جوروٹ کو 8 رنز، اولی پوپ کو 60، ہیری بروک کو صرف 9 ، کپتان بین اسٹوکس کو 30 ، ول جیکس کو 31 رنز پر  پویلین بھیج دیا۔

اس کے علاوہ انگلینڈ کی آٹھویں نویں اور آخری وکٹ زاہد محمود نے لی، انہوں نے پہلے 2 گیند پر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اس کے بعد آخری وکٹ لی۔

ٹاس

ملتان ٹیسٹ میں بھی ٹاس انگلیند نے جیتا اور پہلئ بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ ہی کرتے، اس کے علاوہ انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ پراعتماد ہیں، مومینٹم کولیکر چلیں گے۔

 انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم کے پلیئنگ الیون میں  تین تبدیلی ہوئی ہے، اظہر علی، قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور نسیم شاہ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، ان کی جگہ فہیم اشرف، محمد نواز اور ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب  انگلینڈ کی ٹیم  میں  بین فوکس کی جگہ اولی پوپ ہی وکٹ کیپنگ کریں گے، مارک ووڈ کو لیام لیونگ اسٹون کی جگہ پلیئنگ الیون ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ ول جیکس بھی انگلش ٹیم پلیئنگ ٹیم کا حصہ ہیں۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

واٹس ایپ کا دلچسپ فیچر متعارف Previous post واٹس ایپ کا دلچسپ فیچر متعارف
وزیر اعظم کے 10 معاونین خصوصی کو وزیر مملکت کا درجہ مل گیا Next post وزیر اعظم کے 10 معاونین خصوصی کو وزیر مملکت کا درجہ مل گیا
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com