ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے انگلینڈ کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا

ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے انگلینڈ کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا

ملتان: ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 16 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز ہوگیا ہے، جہاں دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ ہی کرتے، اس کے علاوہ انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ پراعتماد ہیں، مومینٹم کولیکر چلیں گے۔

 انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم کے پلیئنگ الیون میں  تین تبدیلی ہوئی ہے، اظہر علی، قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور نسیم شاہ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، ان کی جگہ فہیم اشرف، محمد نواز اور ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب  انگلینڈ کی ٹیم  میں  بین فوکس کی جگہ اولی پوپ ہی وکٹ کیپنگ کریں گے، مارک ووڈ کو لیام لیونگ اسٹون کی جگہ پلیئنگ الیون ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ ول جیکس بھی انگلش ٹیم پلیئنگ ٹیم کا حصہ ہیں۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

روہت شیٹھی نے ’سنگھم اگین‘ کیلیے معروف اداکارہ کو چُن لیا Singham Again Previous post روہت شیٹھی نے ’سنگھم اگین‘ کیلیے معروف اداکارہ کو چُن لیا Singham Again
'ایک ہی قسم کی تقریر سے عمران خان نے اپنی مقبولیت کو خود نقصان پہنچایا' Next post ‘ایک ہی قسم کی تقریر سے عمران خان نے اپنی مقبولیت کو خود نقصان پہنچایا’
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com