بھارت میں بریانی میں دہی مانگنے پر ہوٹل ملازمین کے ہاتھوں گاہک قتل

بھارت میں بریانی میں دہی مانگنے پر ہوٹل ملازمین کے ہاتھوں گاہک قتل

بھارت میں بریانی میں اضافی دہی مانگنے پر ہوٹل ملازمین نے گاہک کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست حیدرآباد کے ایک ہوٹل کے عملے نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گاہک کو قتل کردیا۔

مقتول لیاقت آدھی رات کے قریب ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہے تھے، انہوں نے ہوٹل کے ملازمین سے بریانی کے ساتھ اضافی دہی کا مطالبہ کیا جس پر لیا قت کی ملازمین کے ساتٹ گرما گرم بحث چھڑ گئی اسی دوران ہوٹل کے عملے نے ان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

حملہ میں زخمی ہونے کے بعد لیاقت شکایت درج کرانے کے لیے پنجگٹہ پولیس اسٹیشن گئے۔

پولیس اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے وہ گر پڑے۔ پولیس نے انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مجلس اتحاد المسلمین (ایم آئی ایم) کے ایم ایل سی مرزا رحمت بیگ قادری وہاں پہنچے اور متاثرہ خاندان کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

کےالیکٹرک کی نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو عوام پر بوجھ کم کرنے کیلئے بھرپور اقدام کی یقین دہانی Previous post کےالیکٹرک کی نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو عوام پر بوجھ کم کرنے کیلئے بھرپور اقدام کی یقین دہانی
اہم ترین ادارے سے تگڑا استعفی کیا چل رہا ہے؟ گھوٹکی کا لعنتی ملا کس جماعت سے؟علوی نے مرچیں بھر دیں Next post اہم ترین ادارے سے تگڑا استعفی کیا چل رہا ہے؟ گھوٹکی کا لعنتی ملا کس جماعت سے؟علوی نے مرچیں بھر دیں
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com