ملائشیا

ملائشیا میں قیامت ٹوٹ‌ پڑی، بچوں سمیت 21 فراد ہلاک

باتانگ کالی : ملائیشیا کے ایک سیاحتی مقام پر لگے کیمپ پر اچانک قیامت ٹوٹ پڑی، مٹی کا تودہ گرنے سے 21 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک شدگان میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد اپنے خیموں میں سو رہے تھے کہ اچانک تودے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے، ملبے سے اب تک 21 لاشیں مل چکی ہیں جبکہ دیگر کی تلاش کاکام جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹر کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ہولناک واقعہ دارالحکومت کوالالمپور کی حدود سے باہر واقع ایک فارم ہاؤس صبح 3 بجے پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ کیمپ کو غیرقانونی طور پر چلایا جارہا تھا۔

مٹی کا تودہ 30 میٹر کی اونچائی سے سڑک کے کنارے سے گِرا۔ ریسکیو کیے گئے کچھ خاندانوں نے قریبی پولیس سٹیشن میں پناہ لی۔ زندہ بچ جانے والوں نے بتایا کہ انہوں نے ’مٹی کا تودہ گرنے سے پہلے دھماکے کی آواز سُنی۔‘

فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پانچ بچے اور 12 خواتین شامل ہیں جبکہ دیگر افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ملائیشیا کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ میں 94 افراد پھنس گئے تھے ان میں سے 61محفوظ رہے اور ابھی بھی12 افراد کا علم نہیں کہ وہ کس مقام پر ہیں، حادثے میں حاملہ خاتون سمیت 7 سیاح زخمی ہیں۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

TROLLED KARTIK شاہ رخ سے موازنہ کرنے پر کارتک تنقید کی زد میں آگئے Previous post TROLLED KARTIK شاہ رخ سے موازنہ کرنے پر کارتک تنقید کی زد میں آگئے
بڑے پیمانے پر بے روزگاری کا خطرہ منڈلا رہا ہے، صدر کراچی چیمبر Next post بڑے پیمانے پر بے روزگاری کا خطرہ منڈلا رہا ہے، صدر کراچی چیمبر
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com