
جدہ: پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کا قیمتی بیگ سعودی ایئر لائن نے گم کر دیا۔
ماہرہ خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بیگ گم ہونے کی اطلاع سعودی ایئر لائن، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو دے دی۔
ٹوئٹ میں اداکارہ نے لکھا: ’مجھے یہاں آئے تین دن گزر چکے اور میرا بیگ سعودی ایئر لائن نے گم کر دیا۔ دن میں کئی بار فالو اپ کرنے کے باوجود میرے سوٹ کیس کے بارے میں ابھی تک کوئی اپ ڈیٹ نہیں دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ’کوئیک اسٹائل‘ کے ساتھ ماہرہ خان کی دلچسپ ویڈیو وائرل
ماہرہ خان نے لکھا کہ مجھے امید ہے اس ٹویٹ کا مجھے فوری طور پر جواب دیا جائے گا۔
Its been 3 days since I arrived and one of my bags was misplaced by Saudi Airlines. Despite following up several times a day there is still no update on the whereabouts of my suitcase. Hoping this tweet will get them to respond faster 🙏🏼 @SaudiAirlinesEn @fia
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) December 9, 2022
یاد رہے کہ ماہرہ خان و دیگر ممالک کے فنکاروں نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شرکت کی۔
آج فیسٹیول سے ماہرہ خان اور بالی وڈ اداکار ہریتھک روشن کی ایک ساتھ میز پر بیٹھنے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرہ خان اور ہریتھک روشن نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور بات چیت بھی کی۔
فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر ماہرہ خان نے مغربی لباس کا انتخاب کیا۔ ہریتھک روشن کے ساتھ ملاقات میں وہ کافی خوش نظر آئیں۔