#Gerasimov روسی چیف آف جنرل اسٹاف کو قتل کرنے کی کوشش ناکام

#Gerasimov روسی چیف آف جنرل اسٹاف کو قتل کرنے کی کوشش ناکام

کیف:روسی چیف آف جنرل اسٹاف کو قتل کرنے کی یوکرینی کوشش ناکام ہوگئیں ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق یوکرینی فوج نے روسی چیف آف جنرل اسٹاف ویلیری گراسیموف کو اس وقت قتل کرنے کا منصوبہ بنایا جب وہ خفیہ طور پر فرنٹ لائن پر موجود یونٹوں کا دورہ کرنے گئے تھے۔

نیویارک ٹائمز اس حوالے سے لکھا کہ جب امریکیوں کو پتہ چلا کہ کراسیموف فرنٹ لائن کا دورہ کرنے والے ہیں تو انہوں نے یہ خبر یوکرینی افواج کو فراہم نہیں کی اور اس خبر کو انہوں نے کی ایف حکومت سے خفیہ رکھا۔

رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کو ڈر تھا کہ اگر یوکرین نے گراسیموف کو قتل کردیا گیا تو اس سے روس اور امریکا کے درمیان جنگ چھڑ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کا سپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ‘کی ایف ‘ کو روسی چیف آف جنرل اسٹاف کے فرنٹ لائن کے دورے کا پتہ چل گیا اور اُس نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی۔

یوکرین کے اس حملے میں متعدد روسی فوجی ہلاک ہوگئے تاہم ہلاک ہونے والوں میں گراسیموف نہیں تھے اور یوکرین کا یہ منصوبہ ناکام ہوگیا۔

نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ واشنگٹن روسی آرمی چیف کو قتل کرنے کی یوکرینی منصوبے کے خلاف تھا، اس خدشے کی وجہ سے اس قتل کے نتیجے میں جنگ کی ہولناکی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق یہی وجہ تھی کہ امریکا نے یوکرین کو روسی جنرل کی نقل وحرکت کے بارے میں معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous post Project Shahbaz Sharif #Shorts
Next post Imran Khan Clear Message To Moonis Elahi|Shehbaz Sharif Big Offer To Pervaiz Elahi|Makhdoom Shahab
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com