شادی سے انکار پر 100 افراد نے گھر سے لڑکی کو اغوا کر لیا

شادی سے انکار پر 100 افراد نے گھر سے لڑکی کو اغوا کر لیا

بھارت میں ایک 24 سالہ لیڈی ڈاکٹر  نے شادی سے انکار کیا تو مشتعل ہجوم میں گھر پر دھاوا بول کر لڑکی کو اغوا کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ حیدر آباد میں پیش آیا، جہاں 100 افراد نے ایک گھر پر حملہ کیا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کئی افراد ایک گھر پر حملہ کرتے ہیں، ان مشتعل افراد نے ڈنڈے پکڑ کر توڑ پھوڑ بھی کی ہے۔

اسی واقعے کے دوران لیڈی ڈاکٹر کو بھی اغوا کیا گیا، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی پولیس وہاں پہنچ کر لڑکی کو بازیاب کرالیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لڑکی ہاؤس سرجن ہے اس نے بی ڈی ایس میں گریجویشن کر رکھا ہے، والدین کا کہنا تھا کہ نوین ریڈی نامی ایک شخص ان کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا جس کے لیے انہیں مجبور کررہا تھا، اسی نے اپنے ساتھیوں کو لاکر گھر پر حملہ کروایا۔

لڑکی کے والدین نے پولیس کو بتایا کہ 100 کے قریب افراد نے ان کے گھر پر حملہ کیااور زبردستی گھر میں گھس کر بیٹی کو تلاش کرنے لگے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے گھر میں توڑ پھوڑ کی، گاڑیوں کے شیشے توڑے جبکہ گھر کے باہر ایک شخص پر ڈنڈوں سے حملہ بھی کیا۔

لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی اور نوین کے اچھے تعلقات تھے، نوین نے اسے شادی کے لیے پیشکش کی جسے لڑکی نے رد کردیا جس کی اس نے کافی لوگوں سے شکایت کی اور رشتہ منع کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہےکہ ویڈیو کی مدد سے 18 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Comments

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

امریکا، برطانیہ سمیت یورپ بھر میں ہر طرف برف اور ٹھنڈ کا راج snow and frost in Europe us uk Previous post امریکا، برطانیہ سمیت یورپ بھر میں ہر طرف برف اور ٹھنڈ کا راج snow and frost in Europe us uk
غار حرا کے قریب جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نزول وحی سے متعلق نمائش Next post غار حرا کے قریب جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نزول وحی سے متعلق نمائش
Social Media Auto Publish Powered By : XYZScripts.com